To commemorate Black Day a walk was organized in District Vehari.

October 27, 2019

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ بنایا گیا یوم سیاہ کے حوالے سے قائم مقام ڈپٹی کمشنر فاروق ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی پریس کلب سے گول چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکانے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے شرکاءریلی بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرہ لگا رہے تھے ۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر وہاڑی فاروق ڈوگر نے اس مو قع پرکہاکہ27اکتوبر 1947کو بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیابھارت نے کشمیریوں پر ظلم ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں72سال سے کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گئے پوری دنیا کو کشمیریوں کی حمایت کے لیے آگے آنا چاہیے ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، تحصیلدار وہاڑی عارف مزمل کھوکھر،چیف آفیسر بلدیہ حافظ خالد ارشاد،نائب تحصیلدار ملک جاوید ، میونسپل آفیسر بلدیہ شعیب اقبال،سول سوسائٹی اور تاجران رہنما ارشاد حسین بھٹی ، راﺅ خلیل ، میاں ساجد آصف، شیخ جاوید احمد اور دیگر افرادنے شرکت کی۔دریں اثناءبوریوالا اور میلسی میں بھی کشمیر یوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف یو م سیاہ منا یا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں ۔یوم سیاہ کے موقع پر سرکاری عمارتوں پرسرنگو رہا۔