A rally was arranged regarding Black Day in District Attock

October 27, 2019

ملک بھر کی طر ح ضلع اٹک مےں بھی کشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کے لےے ےوم سےاہ مناےا گےا اور اس سلسلے مےں ضلع بھر مےں ریلیز نکالی گئیں اور خصوصی تقر ےبات منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررےن نے کہا کہ آزادی کشمےرےوں کابنےادی حق ہے جو انہےں ہر صورت ملنا چائےے۔کشمےرےوںکو آزادی نہ دے کر انکا بنےادی حق پا مال کےا جا رہا ہے جو انتہائی زےادتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمےرےوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کرےں کہ وہ کشمےرےوںکے حق خود ارادےت کا احترام کرے اور انہےں ان کی مرضی کے مطابق فےصلہ کرنے کا اختےار دے۔ انہوںنے کہا کہ کشمےری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لےےءکو شاں ہےں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر اےس اےس کی اےما پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہےں ہے ۔ ظلم وستم کے ذرےعے کشمےرےوںکے حق خود ارادےت اور آزادی کی آواز کو نہےں دباےا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمےرےوں کی اخلاقی اور سفارتی حماےت جاری رکھےں گے۔اب وقت آگےا ہے کہ کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کےا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کےا گےا ہے اور بھارت کو مجبور کےا جائے کہ وہ اپنی رےاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمےری عوام کو اپنے مستقبل کا فےصلہ خود کرنے کا اختےار دے۔کشمےر میں84 دنوں سے غےر انسانی کر فےو لگا ہوا ہے۔ادوےات ،راشن اور بنےادی ضرورےات زندگی کی شدےد قلت ہے اور کشمےری عوام انتہائی مشکل حالا ت مےں زندگی بسر کر نے پر مجبور ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کشمےر پاکستان کا حق تھا مگر انگرےزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافےائی حےثےت تبدےل کر دی۔ وہ دن دور نہےںجب کشمےری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاءمےں سانس لےں گے اور آزاد زندگی بسر کرےں گے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمےر کی مخصوص آئےنی حےثےت تبدےل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگےن خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمےر پاکستان کی شہءرگ اور جو بچہ بھی پاکستان مےں پےدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمےر کا لفظ سےکھتا ہے ۔ ےہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترےن حالات مےں کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطع پر ان کی حماےت جاری رکھےں۔رےلیز اور تقرےبات مےں حا ضرےن کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں مےں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمےر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ مقررےن نے خطابات میں بھارت کے کشمےر پر غاصبانہ قبضے ،ظلم اور بربرےت کی بھرپور مذمت کی۔