A rally was arranged regarding Kashmir Black Day in Hafizabad

October 27, 2019

حافظ آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔یوم سیاہ کے سلسلہ میں ایک بڑی ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے جناح چوک تک نکالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا،ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،ڈی پی او ساجد کیانی اور ایم پی اے مامون جعفر تارڑ نے ریلی کی قیادت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقر نین اعوان،سمیت سرکاری محکموں کے افسران،ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔سیاہ جھنڈے،پوسٹرز اٹھائے شرکا ء ریلی نے کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی۔شرکاء ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر،ایم این اے،ڈی پی او اور ایم پی اے کا کہنا تھا کہ بھارت 1947سے بے گناہ،معصوم کشمیریوں پر مظالم کر رہا ہے اسی سلسلہ میں آج 27اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ دنیا کے امن پسند ممالک کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودرادیت دیا جائے۔بھارت دن بدن کشمیریو ں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے اقوام عالم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وہاں کئی روز سے جاری کرفیو کو ختم کروانا چاہیے اور کشمیریوں کو انکا حق خودرادیت دلانا چاہیے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کال پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کی یہ جدو جہد جاری رکھے گی۔