A rally was arranged by the district administration Sheikhupura to express solidarity with Kashmiris

October 27, 2019

ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی کشمیر کے مسمانوں پر بھارتی مظالم,بربریت اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلہ میں  ضلع کونسل ہال میں سمینار کا انقعاد کیا گیا.صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میاں خالد محمود،ذپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود اور ڈی پی او شیخوورہ غازی صلاح الدین تقریب کے مہمان خصوصی تھے.مقررین  نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہاکہ مقبوضہ کشمیرجغرافیاٸی،ثقافتی اور مذہبی لحاظ مسلمان ریاست ہے اور اس کاالحاق پکتان کے ساتھ ہونا چہیے تھا جوکہ بد قسمتی سے 1947 میں انڈیا نے ایک سازش کے تحت اس پر قبضہ کرلیا صوباٸی وزیر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ یہ خطہ لاالہ الااللہ کے نام پر معرض وجود میں آیا اور  ایک صدی کی جدوجہد کے بعد ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق آزادکیا جاٸے وہاں پر تین ماہ سے جاری کرفیو کو فوی طور پر ختم کیا جاٸے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نےجس طرح سلامتی کونسل میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا وہ دن دور نہی جب کشمیر پاکستان کاحصہ ہوگا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمودبخاری نےکہاکہ کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیےآج ہم یوم سیاہ منا رہے سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہے گا انہوں نے کہاکہ جسطرح مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کی پیلٹ گنوں کیساتھ بینائی چھینی جا رہی ہے,جوانوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے جا رہے ہیں, عورتوں کی عصمت دری کیجارہی ہے وہ دن دور نہی جب  کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گےاور اسوقت تک ہمارے لہو کی یہی پکار ہے رہے گی کشمیر بنے گا پاکستان.ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین اور صدر شیخوپورہ بار کونسل رانا زاہدنے بھی تاریخی اوراق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایشو  پر یک پا لیسی بنا کر بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں 
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر ,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,شبیر حسین بٹ,سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق,چیف آفیسر ملک منشا جاوید چوہان،انچارج 1122 رانااعجاز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ،سول سوساٸٹی،میڈیا اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی.اس موقع پر طلبا اور طالبات نے کشمیر کے حوالے سے  بھی ترانے بھی پیش کیے,آخر میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی جو کہ ضلع کونسل سے شروع ہوکرچھتری چوک پر اختتام پزیر ہوٸی.