A rally was arranged regarding Black Day in District Khanewal

October 27, 2019

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی 27۔ اکتوبر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاضبانہ قبضہ کے خلاف“یوم سیاہ“ کے طور پر منایا گیا اس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہا تعلیمی اداروں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جس میں طلباء و طالبات کی بہت بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ کشمیرپر بھارتی مظالم اور جبر و تشددکے خلاف ہر سطح پر آوازبلند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت نے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کیا تھا پوری پاکستانی قوم جدو جہد آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔