A rally was arranged by the District Health Faisalabad to express solidarity with Kashmiris

November 01, 2019

حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ پر جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء  نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے  کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔اس موقع پر کشمیر کی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔