A rally was arranged regarding Black Day in District Attock

November 15, 2019

محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیری ریلی کا انعقاد۔

ریلی گھوڑا چوک سے شروع ہو کرٹی ڈی اے چوک تک پہنچ کر اختتام پذیر۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم پی اے محمدطاہر رندھاوا،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،اے سی لیہ نیا ز احمد مغل،ڈی ای اوشاہدہ پروین،ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین،ضلعی افسران،طالبات ومیڈیانمائندگان کی ریلی میں بھرپور شرکت۔

ریلی گھوڑا چوک سے شروع ہو کرٹی ڈی اے چوک تک پہنچ کر اختتام پذیر۔

شرکاءنے ”کشمیریوں پر ظلم بندکرو ،مقبوضہ کشمیر میں انصاف خاموش کیوں،”کشمیر میں بھارتی جارحیت غیر قانونی“اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔

 کرفیو میں محصور کشمیریوں کی آخری سانس تک حمایت جاری رکھی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید

کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید

کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی تک تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ایم پی اے محمدطاہر رندھاوا

کشمیرکی آزادی تک ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔سی ای او تعلیم محمود حسین ملک

کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیاں بندکرائی جائیں ۔ شرکائ

آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی ۔شرکائ

آخر میں امن وسلامتی،قومی یکجہتی اور کشمیرکی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔