A rally was arranged regarding Black Day in District Khanewal

January 05, 2020

عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر  دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم حق خود ارادیت کشمیر منایا گیا- ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں -  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جناح لائیبریری  نکالی گئی ریلی کی قیادت  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نےکی - ریلی میں سرکاری افسران وملازمین ،سول سوسائٹی ،شہریوں، ممبران امن کمیٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی - ریلی کے شرکاء نے  کشمیری بھائیوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا 154 واں دن ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آج کے دن ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی تک ہم کشمیری بھائیوں حمایت جاری رکھیں گے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور سفاکی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے بھارت کشمیری عوام کو آزادی کا حق دینے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے-  -دریںاثناجہانیاں ،کبیروالا ، میاں چنوں میں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر قیادت ریلیاں نکالی گئیں-