District Administration Multan and Parliamentary Secretary Information Mr. Nadeem Qureshi has been organizing Kashmir Rally

January 06, 2020

ملتان:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیریوں کو حق خوداردیت دینے کے حوالے سے رضا ہال میں سیمینار 

ملتان:بارش اور سرد موسم کے باوجود سیمینار میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ملتان:ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کی خصوصی شرکت 

ملتان:اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ہدایت اللہ، اے سیز عابدہ فرید،شہزاد محبوب اور کامران بخاری کی بھی  شرکت  

ملتان:سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، سی ای او ایجوکیشن محمد ریاض خان،ایم ڈی واسا راوقاسم  اور سی او اقبال خان  بھی موجود

ملتان: سیمینار میں" کشمیر بنے گا پاکستان" اور " کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی" کے فلک شگاف نعرے 

ملتان:عمران خان کی قیادت میں حکومت  کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی 

ملتان:دنیا کے جمہوری ممالک  کو کشمیریوں پر انڈیا کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، ندیم قریشی

ملتان:دنیا نے کشمیر کے حل میں کردار ادا نہ کیا تو خطے کا  امن تباہ ہو جائے گا، ندیم قریشی 

ملتان:انڈیا کے ساتھ جنگ کی صورت میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو گی، ندیم قریشی  

ملتان: انڈیا نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل رکھا ہے، ندیم قریشی 

ملتان: کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے، ندیم قریشی 

ملتان:5 جنوری 1948 کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا تھا، اے ڈی سی ہدایت اللہ 

ملتان: اقوام متحدہ کے ممبر ممالک اپنی قرار داوں پر عمل درآمد کرانے میں ابھی تک ناکام رہے  ہیں، ہدایت اللہ 

ملتان: یہ عمل انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے، ہدایت اللہ 

ملتان:کشمیروں کو گن پوائنٹ پر زیادہ دیر قید نہیں رکھا جا سکتا، اے ڈی سی 

ملتان:وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان خطے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما خالد جاوید وڑائچ 

ملتان:حکومت نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسلہ اٹھایا ہے، خالد جاوید وڑائچ 

ملتان:استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان 

ملتان: یہ حق اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو 71 سال پہلے دیا تھا، سی ای او ایجوکیشن 

ملتان:انڈیا نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، ریاض خان 

ملتان:اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو حق خودارادیت دیا جائے، مقررین 

ملتان:کشمیریوں کو حق دیا جائے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا انڈیا کے ساتھ،مقررین

ملتان:سیمینار کے بعد ریلی بھی نکالی گئی

ملتان:ریلی رضا ہال سے شروع ہو کر چوک کچہری پر اختتام پذیر ہوئی 

ملتان:ممبر  کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی اور اے ڈی سی ہدایت اللہ نے ریلی کی قیادت کی

ملتان:شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے