A rally was arranged regarding Kashmir Solidarity in District Vehari

January 31, 2020

شمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے Vچوک وہاڑی میں اجتماع اور ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کی ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق، اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، چیئر مین وزیر شکایات سیل ریاض قہم، چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن چوہدری صفدر علی، تاجروں اور وکلاءنے بھی شر کت کی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ریلی میں طلبا نے بھر پور شر کت کی ٹھیک 12بجے سائرن بجایا گیا پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے شر کاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگائے ریلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ترانے بھی بجائے گئے شر کاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینزز، پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ریلی میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شر کت کی شرکاءنے کشمیریوں کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا شرکاءنے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ریلی میں شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان ، کشمیر ہمارا ہے ،کشمیر سے رشتہ ہمار الاالہ اللہ اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں وہاڑی کا ہر فرد آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے آ زادی کشمیریوں کا حق ہے جو ہر صورت ملے گا حکومت پاکستان کے موقف کے ساتھ ہر پاکستانی کھڑا ہے مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرا کے رہیں گے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے مسئلہ کشمیر کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کیلئے ہر قربانی دیں گے پاکستان کا ہر نوجوان ، بچہ ، بوڑھا کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔