A rally was arranged regarding Black Day by Commissioner Lahore.

January 31, 2020

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کل سے لاہور شہر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز لگیں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح پر مختلف پروگراموں کا انعقاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے ہی پروگرام و تقریبات شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری یوم کشمیر پر ریلیاں و انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنے گی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ تمام اضلاع بھی لاہور سطح کی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق پروگرام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اضلاع کے تقابلہ کا جائزہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی دسمبر کی رپورٹ سے جنوری کی رپورٹ کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں، سرسبزو صاف پنجاب و آٹا و چینی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی کا کوئی بحران نہیں، بھرپور انتظامات کیے جائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹیزن پورٹل اور کھلی کچہریوں میں شکایات کا ازالہ مقررہ وقت میں ہر صورت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی پر شکایات موجود ہیں، اس پر فوکس کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز خود چینی و گندم کے سٹاک کی تصدیق کریں گے۔ 

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت وڈیو لنک کے ذریعے اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی اور سی سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری نے شرکت کی۔