District Administration Lodhran has been organizing Kashmir Rally

February 01, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے معصوم کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیاد ت ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کی۔ ریلی میں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد خان بلوچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ضلعی سنیئر نائب صدر طاہر امیر غوری سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، معززین شہر،  اور مردو خواتین کی کثیر تعداد موجو دتھی۔ ریلی کی شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بینر ز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہمارا ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر ہم چپ نہیں رہے گے جیسے جملے تحریر تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ پوری پاکستانی قو م کے دل کشمیری بہن بھائیو ں سے ساتھ ڈھرکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ معصوم کشمیروں پر ہونے والے بھارتی مظام کے خلاف آخری سانس تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سکرٹری نذیر احمد خان بلوچ نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیر یو ں کی تحریک آزادی کو بھارتی مظالم دبا نہیں سکتے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان نے کہاکہ کشمیریوں کو اُن کا بنیادی حق دیاجائے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ہے۔ اس موقع پرطاہر امیرغوری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔