Deputy Director Colleges khanewal address in seminar regarding kashmir solidarity

February 02, 2020

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر یو ں کی قربانیاں بہت جلد رنگ لائیں گی اور ان کو خودارادیت کاحق ہر صورت حاصل ہوگا بھارت کا  نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور بھارتی افواج کا  جنون ان کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکے گا ۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ڈی او پاپولیشن راؤ راشد حفیظ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن بختاور محفوظ پرنسپل چوہدری محمد عاقب اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے  کہا کہ پاکستانی کشمیریوں کے بھائی ہیں اسلئے پاکستانی یکجا ہوکر کشمیریوں کی آزادی کے لیے آخری سانس تک ان کا ساتھ دیں گے مہمان اعزاز ڈی او  پاپولیشن راؤ  راشد حفیظ نے ملٹی میڈیا پر برصغیر کا نقشہ دیکھا کر طلباء کو حقائق بتائےاور کشمیر کی اہمیت اجاگر کی پرنسپل چوہدری محمد عاقب نے عالمی طاقتوں کی بے حسی اور خطے کے امن کو برباد کرنے کی بھارتی شازشوں بارے  بھرپور آگاہی فراہم کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن بختاور محفوظ نے یکجہتی کشمیر کی ضرورت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی بعد ازاں حاضرین نے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور آخر میں پاکستان کے استحکام بقاوسلامتی اور کشمیریوں کی جلد آزادی کے لئے دعا کی گئی