Kashmir rally organized in Kalarkahar.

February 05, 2020

کلرکہارکشمیر ریلی
کلرکہار میں بھی پورے ملک کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ملک مرتضی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی دفتر سے اے سی آفس تک ریلی نکالی گی ،جسمیں اسسٹنٹ کمشنر ملک مرتضی،ٹی ایم او، عابد حسین،تحصیلدار ،مختلف کیمونٹی کے لوگوں ، سکول کے بچوں اور دیگر افراد نے شرکت کی ،ریلی کی شرکاء نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے بینر پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،اور کشمیریوں کے حق میں فلگ شگاف نعرے بلند کئے، کشمیر زندہ باد ،پاکستان زندہ باد ،مودی مردہ باد، ریلی کے اختتام پر ملک و قوم اور شہید کشمیری بہن بھائیوں کیلے دعا بھی کی گی۔
نمائندہ خلیل شاکر جی این این کلرکہار