ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی مرکزی ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف نے کی،یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد، ڈی پی او اسماع

February 05, 2020

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میںضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاںنکالی گئیں،یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی ریلی مانا والہ پھاٹک سے شروع ہوکر کشمیرروڈ سے ہوتی ہوئی کچہری پھاٹک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی گئی اور ریلی میں شریک ہزاروں کی تعداد میں ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی۔مرکزی ریلی کے اختتام پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری بھائیوں کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے،وزیر اعظم عمران خان اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بن چکے ہیںجنہوں نے یو این میں پیغام دیا کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ طویل مدت میں انسانی حقوق کی پامالی کی اس سے زیادہ گہناونی مثال نہیں ملتی،کشمیر کے مسئلے کا حل خطے کے امن کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے،دعاگو ہیں کہ کشمیریوں کی زندگی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو۔ ریلی کے شرکاءنے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان،مودی حکومت مردہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءنے بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیری بھائی کبھی اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں، ان پر ہر قسم کی بنیادی شہری سہولیات کے دروازے بند کرکے ظلم و بربریت کی انتہاکی جارہی ہے ،ملک پاکستان کا بچہ بچہ بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔انشااللہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔