محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عابد علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عاصم نواز چیمہ سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی

February 05, 2020

محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عابد علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عاصم نواز چیمہ سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عابد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کے بناءپاکستان جی نہیں سکتا۔ قائداعظم ؒ نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور پاکستان ایک علیحدہ وطن کی صورت میں معرض وجود میں آیا۔ بھارت کشمیر کے مسلمانوں کو بے گناہ قتل کر رہی ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ پر توجہ دےکر اس کو جلد از جلد حل کریں۔ آزادی حاصل کرنا ہر قوم کا حق ہے اسی طرح کشمیریوں کا بھی حق ہے کہ وہ کسی جبر یا غلامی کے بغیراپنی آازدی کے ساتھ زندگی گزاریں۔سیمینار کے اختتام پر محکمہ پاپولیشن کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی پاپولیشن آفس سے شروع ہو کر ایس پی چوک آکر اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں ضلع بھر کے پاپولیشن کے ملازمین مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔