پانچ فروری حق خود اریت کے حصو ل کے لئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

February 05, 2020

پانچ فروری حق خود اریت کے حصو ل کے لئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں بالعموم دنیا بھر پر واضع کرتے ہیں کہ ہم کشمیر کے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعہ اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدو جہد کو نہیں بھول سکتے آج کے دن عوام کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں اور کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں ۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے ضلع کونسل ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری، ڈپٹی کمشنر محترمہ سدرہ یونس،ڈی پی او غازی صلاح الدین، ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو راناشکیل اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر واصف بشیر کھوکھر، اے سی سٹی شبیر حسین بٹ، انچارج ریسکیو1122رانا اعجاز، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق بلوچ ، صدر بار کونسل شیخوپورہ چوہدری زاہد سعیدسمیت دیگر محکموں کے افسران،سول سوسائٹی کے نمائندوںاور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محترمہ سدرہ یونس نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہاں آنا آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا ثبوت ہے۔ کشمیر کے مسلمان بھائی آپ کے بھائی ہیں آپ ان کا ساتھ دیں انشاءاللہ کشمیر بہتری کی طرف رواں دواں ہو گا۔ دعا میں بہت طاقت ہے آپ لوگ کی دعائیں کشمیر ی مسلمانوں کی آزادی کے لئے ضرور رنگ لائیں گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمان غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیر مسلمان کشمیر کے خلاف سینہ تان کر ڈٹے ہوئے ہیں ہم تمام لوگ کشمیر ی مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر بار کونسل شیخوپورہ چوہدری زاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کے بناءپاکستان جی نہیں سکتا۔ قائداعظم ؒ نے پاکستان کا مقدمہ لڑا اور پاکستان ایک علیحدہ وطن کی صورت میں معرض وجود میں آیا۔ بھارت کشمیر کے مسلمانوں کو بے گناہ قتل کر رہی ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔ اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ پر توجہ دےکر اس کو جلد از جلد حل کریں۔ آزادی حاصل کرنا ہر قوم کا حق ہے اسی طرح کشمیریوں کا بھی حق ہے کہ وہ کسی جبر یا غلامی کے بغیراپنی آازدی کے ساتھ زندگی گزاریں۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر محترمہ سدرہ یونس، ڈی پی او غازی صلاح الدین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر جناح پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔