یوم یکجہتئی کشمیر کے موقع پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی ریلی ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام نکالی گئی

February 05, 2020

یوم یکجہتئی کشمیر کے موقع پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی ریلی ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام نکالی گئی ۔ریلی وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک،ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب محمدندیم قریشی اور  ڈپٹی  کمشنر عامر خٹک  کی قیادت میں نکالی گئی ۔ریلی کے قائدین میں  سی پی او زبیردریشک ، وسیم خان خان بادوزئی ایم پی اے  اور پی ٹی آئی کی رہنماء قر بان فاطمہ شامل تھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطیب خان اور سی ای او ایجوکیشن ریاض خان  بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شامل تھے۔ریلی کے شرکاء میں طلباء و طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریلی  گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول سے شروع ہو کر نواں شہر چوک پراختتام پذیر  ہوئی۔اس موقع پرشرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے تھے۔قبل ازیں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی  تقریب  گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں منعقد ہوئی۔اس موقع پرسکول کے بچے اور بچیوں  نے کشمیر کی درد ناک صورتحال پر ٹیبلوز پیش کئے ۔تقریب سے قائدین نے خطاب بھی کیا۔وزیر توانائی پنجاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تکمیل کے ایجنڈے میں کشمیر کی آزادی شامل ہے۔کشمیریوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں،کشمیریوں پر ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لیےہم ہر حد تک جانے کو تیار ہے، ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی طالبعلم ہونے کے ناطے مجھے انڈیا کے ٹکڑے ہوتے نظر آ رہے ہیں، پاک دھرتی کو بری نظر سے دیکھنے والوں سے پاک فوج نمٹنا جانتی  ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب اور ممبر کشمیر کمیٹی  محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اور بچہ بچہ جہاد کشمیر میں حصہ لے رہا ہے، ہم روزانہ پاک فوج کے کشمیر کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کے تابوت وصول کر رہے ہیں،  پاک فوج کی یہ عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی،وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے ضمیر کو کشمیر ایشو  پر جھنجھوڑا ہے، میرا دل کہہ رہا  ہے کہ کشمیر کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔بیرسٹر وسیم خان باروزئی ایم پی اے نے کہا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں 72 سال سے انڈین حکومت سے نبردآزما ہیں،مودی سرکار نے کشمیر کی آئینی حیثیت بدل کر جرم کا ارتکاب کیا ہے، آج انڈیا کے حالات نے قائد اعظم کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا، کشمیروں کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔سی پی او زبیر دریشک نے کہا کہ استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے،پوری دنیا کے سامنے انڈیا کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،