وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی یوم یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹرزاور دور دراز علاقوں میں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا-

February 05, 2020

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرسرپرستی یوم یکجہتی کشمیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹرزاور دور دراز علاقوں میں بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا-  ضلع بھر  کے سرکاری اداروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر مرکزی تقریب تحصیل کونسل ھال  خانیوال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی  سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد ،ایم پی اے فیصل خان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر ،نمائندہ چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید عابد امام شاہ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر  عمران پرویز دھول ،جنرل ڈپٹی سیکرٹری سید مصدق علی شاہ ، سمیت سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین،ممبران ضلعی امن کمیٹی ،سماجی شخصیت ولید احمد چشتی ،علماء کرام وکلاء ،صدر بار راو جمیل احمد صحافیوں ، سول سوسائٹی کی شخصیات سمیت معاشرہ کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی  تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس  شیرازی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جان ہیں مظلوم  کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرےوہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر کے مسئلہ پر متحد اور مودی حکومت کی چھ ماہ سے جاری ظالمانہ کارروائیوں کی بھرپور  مذمت کرتے ہیں ۔ایم پی اے فیصل خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم کے ساتھ تمام پاکستانی قوم  یک جان ہیں حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کر رہی ہے کشمیری عوام بہت جلد آزادی کی خوشخبری سنیں گے ۔نمائندہ چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید عابد امام شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تمام دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔سیمینار سے ممبر  کمیٹی قاری سیف اللہ عابد نے بھی خطاب کیا جبکہ سکولوں کے طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے سیمینار کے اختتام پر مولانا فتح محمد حامدی نے ملک پاکستان کے استحکام و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او فیصل شہزاد ،ایم پی اے فیصل خان نیازی اور نمائندہ چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید عابد امام کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اس موقع پر شرکاء ریلی نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اللہ ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔دریں اثناء تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر اسسٹنٹ کمشنرز اور سرکاری محکموں کے سربراہان کی نگرانی میں سیمینارز اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔مزید براں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا  گیا جس کے مہمان خصوصی   آغا ظہیر عباس شیرازی تھے جب کہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر ،ایڈمن آفیسر اسفندیار کھگہ سمیٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل و دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا