یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت و تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت اور کشمیریوں کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی یکجہتی سیمینارڈ ی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا

February 05, 2020

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت و تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت اور کشمیریوں کے بے مثال جذبہ حریت کو سلام پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی یکجہتی سیمینارڈ ی سی آفس کے سبزہ زار میں منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر آصف علی فر خ مہمان خصوصی تھے ۔سیمینار میں ڈی پی او فیصل گلزار،اے ڈی سی جی عبا س رضا نا صر ،ڈی ایس پی بدر منیر،سا بق ضلعی صدر پی ٹی آئی امجد علی کہا وڑ،انجمن تا جران کی مرکزی قیادت رانا محمد اشرف ، عاشق حسین کھوکھر ،رانا صغیر ثوبی کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض احمدسمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران ،تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ ،میڈیا کے نمایندگان ،سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد اور طلباءوطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے بلاتاخیر حل کی خواہاں ہے اور شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کے پر امن حل کیلئے اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔سیمینار سے سا بق صدر پی ٹی آئی امجد علی کہا وڑ،انجمن تا جران کی مرکزی قیادت رانا محمد اشرف اورڈی ایس پی بدر منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی سطح پر موثر کوششیں کر رہی ہے تاکہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور تاریخ کے بدترین ظلم و بربریت کے خاتمہ کیلئے اقوام عالم کا دباﺅ بڑھا کر کشمیریوں کو انکا حق آزادی دلایا جائے ۔ مقررین نے کشمیری عوام کے لازوال جذبہ حریت و قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یکجہتی سیمینار کے احسن انعقاد کو عمدہ کاوش قرار دیا ۔سیمینار میں شریک سکولوں کے طلباو طالبات نے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے تقاریر اور تحریک آزادی کشمیر کی مناسبت سے نغمے پیش کئے جن کو شرکائے تقریب نے بے حد سراہا۔سیمینار کے بعد ڈی سی آفس سے لے کر جھنگ موڑ تک یکجہتی واک بھی منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرآصف علی فرخ نے کی اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار اور دیگر شخصیات بھی انکے ہمراہ تھے ۔ یکجہتی واک میں شرکاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہاتھوں میں کشمیری پرچم تھامے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔واک کے اختتامی پوائنٹ پر کشمیری بھائیوں سے اپنے جذبات کے اظہار کیلئے خصوصی طور پرمرتب کئے گئے چارٹ پر ڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ ،ڈی پی او فیصل گلزار ،اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ودیگر شخصیات نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر آصف علی فرخ اور ڈی پی او فیصل گلزار نے میڈیا نمایندگان سے خطاب کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر منانے کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرتے ہوئے بھارت کشمیر پراپنا جابرانہ تسلط اور غاصبانہ قبضہ فوری ختم کردے ۔انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کا حق آزادی و خود ارادیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے جس کے پیش نظر بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو مزید طول دے۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں