ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرریلی کا اہتمام کیا گیا -

February 05, 2020

ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیرریلی کا اہتمام کیا گیا -ریلی کی قیادت ایم پی اے ساجدہ بیگم اور ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کی -ریلی میں پا ر لیمنٹرین کے نمائندے،پی ٹی آئی کے عہدیداراں اور ورکرز،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مسعود کنڈان،ضیاء الرحمن ٹوانہ،غضنفر وڈھل،ضلعی محکموں کے سربراہان،افسران ڈی پی او رانا شعیب محمود،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے سی خوشاب محمد راشداقبال،سی ای او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر واجد علی،ڈی پی ڈبلیو او چوہدری محمد شاہد کے علاوہ سوشل ویلفیئر،بلڈنگز،انوائر منٹ،ڈویلپمنٹ،فنانس اور متفرق محکموں کے افسران و سٹاف متعدد سکولوں کے طالب علموں،انجمن تاجران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی -ریلی سرور شہید لائبریری چوک سے شروع ہو کر میں بازار سے ہوتی ہوئی کالج چوک پر ختم ہوئی ریلی کی شرکاء کشمیر کے حق میں اور انڈین حکومت،فورسز کے خلاف فلک شکا گ نعرے بازی کر رہے تھے -ریلی کے شرکاء نے کشمیری اور پاکستان جھنڈے و بینرز اٹھا ئے ہوئے تھے -ریلی سے قبل سرور شہید لائبیری چوک میں ایک وائٹ بورڈ چسپاں تھا جس پر تمام افسران اور شہریوں نے اپنے اپنے پیغامات لکھ کر دستخط کئے -کالج چوک میں این سی جوہر آباد کی انتظامیہ نے تقاریر وغیرہ کے لیے ایک خوبصورت سٹیج سجایا ہوا تھا -ایم پی اے ساجدہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان دنیا کے جس کونے میں بھی ہیں وہ ایک جسم کی مانند ہیں،جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہوتو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے تاہم کشمیر ہر صورت لے کر رہیں گے -ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مسعود کنڈان،غضنفر وڈھل اور دیگر مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت ہے اور جنت صرف مسلمانوں کے لیے بنائی گئی ہے لہذٰا جنت کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے -مختلف سکولوں کے سینکٹروں طلباء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا -اس موقع پر کشمیر اور پاکستان کے قومی نغمے گائے گئے -ریلی کی اختتامی تقریب میں ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی دعائیں گی گئی -تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلاک نمبر 4 جوہرآباد کے سنیئر ہیڈ ماسٹر محمد شاہد نے انجام دیئے -