ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122خوشاب کے زیرِاہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے خوشاب میں ایک واک کی گئی۔

February 05, 2020

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122خوشاب کے زیرِاہتمام کشمیر ڈے کے حوالے سے خوشاب میں ایک واک کی گئی۔ واک ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے شروع ہو ئی اور کلمہ چوک سے ہوتے ہوئے ریسکیو اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔ریسکیو اسٹیشن پر تمام عملہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا ۔واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر نئیر عالم خان  نے کی،واک میں ریسکیو کے دیگر افسران کے علاوہ پولیس،سماجی لوگ،طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسران اور اُن کے تمام اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جوہر آباد میں ہونے والی ریلی میں بھی بھر پور شرکت کی۔