یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

February 05, 2020

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احتجاجی ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کو ختم کیا جائے اور بھارت کے کالے قوانین واپس لے کر کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔شرکاء نے اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اُن کو کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے اور پور ی پاکستانی قوم اُنکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور اُن کی آزادی تک پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔