کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں کے زیر اہتمام ایک سیمینا ر ضلع کونسل لودھراں کے صدیق خان کانجوہال میں منعقد ہوا۔

February 05, 2020

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ لودھراں کے زیر اہتمام ایک سیمینا ر ضلع کونسل لودھراں کے صدیق خان کانجوہال میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کی۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، رہنما پاکستان تحریک انصاف، نواب امان اللہ خاں،ڈاکٹر شیر محمد اعوان،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک آصف اعوان، ضلعی نائب صدر طاہر امیر خاں غوری، رانا ارسلان خان، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران ثریہ سیال، آسیہ ملک، سمیت ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں،انجمن تاجران کے عہدیداران، معززین شہر اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھے۔ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے بلند حوصلوں کو متزلز ل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے پوری پاکستانی قوم متفق ہے اور کشمیریوں کی آزادی تک اُنکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین، نواب امان اللہ خان، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ملک اصف اعوان، طاہر امیر غوری، سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی اپنی آزادی کیلئے کی جانے والے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کو درپیش چیلنجز اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیری خود پر ہونے والے مظالم، نا انصافیوں، اور بھارتی جبرو استبداد کا مقابلہ بے سروسامانی کے عالم میں کر رہے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ سیمینا ر کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم بارے ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گی۔ سیمینار کے اختتام پر انسانی ہاتھو ں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔