کشمیر یوں سے ہمارا جسم وجاں کارشتہ ہے اور یہ رشتہ ہماری رگ وپے میں خون کی طرح دوڑتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ

February 05, 2020

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے ہمارا جسم وجاں کارشتہ ہے وہ ہماری رگ وپے میں خون کی طرح دوڑ رہا ہے ۔بھارت نے کشمیریوں کو 72 سال سے یرغمال بنایا ہو اہے ۔ آزادی ان کا حق ہے بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی کشمیریوں کی آزادی نہ دینا بھارت کے سیکولر نظریات کی نفی ہے ۔اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی بھارتی فوج کی حوصلہ افزائی ہے پاکستانی قوم او رامت مسلمہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے او ران کی ہر سطح پر حمایت وتائید جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5فروری یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی جناح ہال کمپنی باغ میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ڈی پی او عمارہ اطہر ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز ‘صدر چیمبر آف کامرس مظہر ملک ‘ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ‘سیاسی ‘ سماجی ‘ وکلاء‘ صحافی ‘ این جی اوز ‘ رضا کار ‘ ریسکیو 1122 ‘ سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے افسران واہلکار اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے ۔پوری قوم اپنے اندر اتحاد ‘ اتفاق ‘باہمی بھائی چارہ او رہم آہنگی کو مستحکم بنائیں تاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے حق میں آواز کو تقویت مل سکے ۔ افواج پاکستان کی حمایت نصرت ہر زی روح پاکستانی کی تڑپ ہونی چاہیے تاکہ کشمیریوں کا مقدمہ مضبوط اور ناقابل شکست ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی اور ان پر ہونے والے جبرواستبداد اور ظلم وستم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے اب کشمیریوں کی آزادی نوشتہ تقدیر بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے دو قومی نظریہ کو وقت نے ثابت کر دیا ہے آج قائد اعظم کے افکار سے انکار کرنے والے بھارتی مسلمان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔بھارت نے گذشتہ سال فروری میں 370 کو ختم کر کے وہاں پر کرفیو لگا رکھا ہے او رآج اس ظالمانہ کرفیو کا 185 دن ہے ۔انہوں نے پاکستانیوں کو پاکستان سے محبت ‘ اپنے پیشے سے اخلاص ‘محبت ‘ دیانتدار او رشہریوں کے باہمی حقوق کی پاسداری پر زور دیا ۔قبل ازیں ڈی پی او عمارہ اطہر نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیریوں پر آزمائش کی گھڑی ہے جو جلد یابادیر ٹل جائے گی اور وہ آزاد فضا¶ں میں سانس لیں گے ۔ آزادی ان کا بنیادی حق ہے ایک کروڑ کے لگ بھگ مسلمانوں کو بھارتی فوج زیادہ دیر یرغمال اور محکوم نہیں رکھ سکتی ۔ انہوں نے نسل نو کو اتفاق ‘ محبت کے ساتھ ساتھ آزادی جیسی نعمت کی قدر کی تبلیغ واشاعت کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنی دعا¶ ں او رصدا¶ں میں یاد رکھیں ان پرہونے والے مظالم محض غلامی کی وجہ سے ہیں اپنی آزادی کو نعمت سمجھیں ۔ کشمیریوں سے ہمارا دینی وجذباتی لگا¶ ہے او رپوری قوم ان کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ کو تقویت دی ہے او رکشمیریوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کو اقوام متحدہ او ردیگر تمام فورم پر اجاگر کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس سے ہم صرف نظر نہیں کر سکتے ۔تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے جناح ہال کے باہر وائٹ بورڈ اور الیکٹرانک بورڈ نصب کئے گئے تھے جن پر مہمانوں او رشہریوں نے رجسٹریشن او رقرار دادیں درج کیں ۔بعد ازاں کشمیریوں کے حق میں او ربھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی جو جناح ہال سے شروع ہو کر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاءنے کشمیری جھنڈے اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کتبوں پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ۔