پاکستان ‘ کشمیر ایک وطن کے دو نام ہیں ۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین گوندل

February 05, 2020

محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارہ کاشانہ میں یوم یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقادکیاگیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل نے کہاکہ پاکستان او رکشمیر ایک وطن کے دونام ہیں ۔ یہ دن پاکستان میں قومی یاداشت کے طو رپر منایاجاتاہے ۔ یہ قومی یاداشت مظلوم کشمیری مسلمان عوام کے ساتھ ہمدردی او ریکجہتی کادن ہے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کاشانہ میڈم شاکرہ نورین ‘ رضوانہ کوثر ‘ اسماءمنظور ‘ ذکیہ فیاض ‘ محمدیار گوندل اور ادارہ میں مقیم بچیوں اور سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میڈم شاکرہ نورین نے کہاکہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد رائیگا ں نہیں جائیگا۔ سیمینار میں کشمیر او رپاکستان کیلئے دعا کروائی گئی او رآخر میں ریلی بھی نکالی گئی۔