ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور ہمدردی کے اظہار کےلئے اجتماعی ریلی منعقد کی گئی

February 05, 2020

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور ہمدردی کے اظہار کےلئے اجتماعی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے کی جبکہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف غلام غازی سیال، چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی عثمان قدیر چیمہ،چیئر مین اورسیز پاکستان کمیٹی مہر اعجاز حسین، فخر عباس جبوآنہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات ، وکلائ، میڈیا کے نمائندگان، طلباءاور شہریوں نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کا اہتمام ضلع کونسل ہال سے سیشن چوک تک کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوںنے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے جبکہ شرکاءنے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کے حوالے سے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔ریلی میں شرکت کے لئے گھروںسے افراد کشمیری و پاکستان پرچم تھامے گھروں سے سٹرکوں پر نکل آئے اورکشمیر یوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں جدا نہیں ہوسکتے۔ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر انکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری ہماری شہ رگ کو بچانے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔کر فیو ' بندوق اور گولی کی طاقت سے بھی نریندر مودی کشمیر یوں کی آوازکودبا نہیں سکا۔ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنی جان بھی قر بان کرنے کو تیار ہے۔ آج یورپی پار لیمنٹ اور اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر یوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔بھارت میں متنازعہ شہریت قانون لا کر مودی نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ آر ایس ایس کے ذریعے کشمیر میں ہندو کو آباد کرنے کے بھارتی منصوبہ کا دنیا نوٹس لے۔ریلی میں دیگر مقررین نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیااور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے ۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کے لئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔۔قبل ازیں کشمیری شہداءکی ایصال ثواب کےلئے ضلع کی جامع مساجد نماز فجر کے بعد فاتحہ خوانی، کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور کامیابی کےلئے دعائیں کی گئیں ۔ اسی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تحصیل سطح پراسی نوعیت کی ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا اہتما م کیا گیا جس میںسپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دیگر آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکا ریلی نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے۔ریلی کے دوران کشمیرڈے کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے حق کو اجاگر کیا گیااور اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ ©کشمیر شروع دن سے لے کر آج تک پورا کا پورا پاکستان کا حصہ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کشمیر کازپر کشمیری بھائیوں سے استحصال اور ان پر جبرو ستم کی مزمت بھی کی ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی اور ان کے حق استصواب کی حمایت اور ہر دکھ، تکلیف میں کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان کے غاصبانہ اتسلط سے کشمیر کی آزادی اور کشمیری بھائیوں کو ہندوستان کے ظلم سے نجات دلانے کے لئے اللہ پاک کے حضور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اندون جیل مقید اسیران کو کشمیر کی ڈاکومنٹری فلم بھی دیکھائی گئی ۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔