یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کونسل وہاڑی میں مرکزی تقریب کا انعقاد تقریب کیا گیا

February 05, 2020

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کونسل وہاڑی میں مرکزی تقریب کا انعقاد تقریب کیا گیاتقریب صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اورمہمانان خصو صی ممبران قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی ،ممبران صوبائی اسمبلی رائے ظہوراحمد کھرل، اعجاز سلطان بندیشہ ، سیاسی رہنمازاہد اقبال چوہدری، وائس چیئر مین وزیر اعلی شکایت سیل ضلع وہاڑی احسن ایو ب بندیشہ نے کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ بجا یا گیا تقریب میں طلبا و طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی نغمے، تقاریراور ٹیبلو پیش کئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طالبا ت نے کشمیری ثقافت کو بھی اجاگر کیا تقریب میں مقررین نے بھارت کے کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کیا تقریب کے شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے بینزز، پوسٹر اور پلے کارڈ بھی آویزاں کئے گئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بھی لگائے گئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی گئی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحصیل کونسل سے Vچوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقا ص رشید ، ایم این ایز طاہر اقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی، ایم پی ایز رائے ظہور احمد کھرل اور اعجاز سلطان بندیشہ نے کی ریلی میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شر کت کی شرکاءریلی نے کشمیر ہمارا ہے کے نعرے بھی لگائے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے نعرے بھی لگائے گئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے اس موقع پر کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ایک دن خاک میں ضرور ملے گا پاکستانی قوم کشمیریوں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانیت کی آنکھ سے دیکھے آزادی کشمیریوں کا حق ہے انہیں حق خودا رادیت دیا جائے پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حمایت جاری رکھے گا کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی ہم عملی طور پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ملین دستخط مہم جاری ہے۔ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ اب قراردادوں سے نہیں عمل سے کام ہو گا کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ ہے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ہے کشمیر ی بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کا شکار ہیںکشمیریوں کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجا گر کیا ہے کشمیریوں کو بھارت سے بہت جلد آزادی نصیب ہو گی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں کیلئے جان و مال حاضر ہے بھارت کو کشمیر سے ایک دن ضرور نکلنا ہو گا بھارتی ظلم و ستم زیادہ دیر تک نہیں چلے گا ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ نے اس موقع پر کہا کہ ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری فوج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے تقریب میں اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان،اے سی وہاڑی احمد نوید، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف،ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، ڈی او انڈسٹریز عابد ہ حنیف، منیجر ورکنگ وومن ہاسٹل سعدیہ اسلم، ایس این اے خرم سلیم، تحصیل آفیسر راﺅ خلیل ،دیگر افسران ،اساتذہ ، تاجر ، وکلاءاور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد کی موجود تھی۔