ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقارقریشی

February 05, 2020

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقارقریشی، سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین، وکلائ، صحافی ،سیاسی و سماجی شخصیات ، طلباء اور شہریوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی،مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق، ایس ڈی پی او محمد نعیم عذیز سدھو،چیئر مین انٹی نارکوٹکس چوہدری محمدرمضان،سابقہ ایم پی اے بریگیڈیر ریٹائرڈچوہدری جاوید اکرم ،چیئر مین اورسیز پاکستان کمیٹی میاں نوید عالم ، سابق تحصیل ناظم میاں جاوید اقبال ، میاں شہزاد ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خوار شیر خاں گادھی نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورم پر اجاگر کر رہا ہے۔ہمیں عالمی برادری کے ضمیر کوجھنجھوڑنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی خواہش پاکستانیوں سے محبت کا اظہار ہے۔کشمیری ہمارے مسلمان بہن بھائی ہے۔ ہم دل وجان سے انہیں چاہتے ہیں۔مودی سرکار کا آرایس ایس ایجنڈا پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔پوری دنیا دیکھ رہی ہے انڈیا ہیومن رائٹرز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔کشمیر ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہزاروں جانیں قربان کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ملین سگنیچر مہم بھی جاری ہے۔کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔ ہم نے صرف اس مسئلہ پہ دکھ اور افسوس نہیں کرنا ہے بلکہ اس دکھ کو سکھ میں بدلنا ہے۔ جو قومیں تاریخ کو بھول جاتی ہیں ان کا جغرافیہ بدلتے دیر نہیں لگتی۔سیمینار میں مقررین نے کشمیریوں کے حقوق اور ہیومن رائٹس کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی اور آزادی کے لئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیئے۔