بزدار حکومت کی ہدایت پر تونسہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کیلئے ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا

February 05, 2020

بزدار حکومت کی ہدایت پر تونسہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کیلئے ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

مانکا کینال روڈ ڈیرہ غازیخان پرائم ہائی سکول نے بچوں نے ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے کشمیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔نجی سکول نے ننھے بچوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈال کر طویل لائن کی زنجیر بنائی۔بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے.