یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل جڑانوالہ میں مرکزی تقریب تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی

February 05, 2020

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل جڑانوالہ میں مرکزی تقریب تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں  صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین خاں،ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیر وسیر،اسٹنٹ کمشنر زین العابدین،ایس پی طارق محمود سکھیرا،چوہدری تیمور علی خاں،چوہدری عمران یوسف،رانا بلال مصطفے،ملک یاسر رضا ٹیپو سٹی صدر تحریک انصاف،عاشق جٹ،ملک ظفر اقبال کھوکھر،چوہدری علی تراب، سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، شہریوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے جن کے ذریعے بھارتی تسلط اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی۔تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال سے پاکستان گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کی۔انہوں  نے کہا کہ پوری قوم  یوم یکجہتی کشمیر کو اس عزم سے منارہی ہے کہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کی ہر سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم وستم کی انتہا بھی کشمیریوں کی آزادی دبا نہیں سکی تمام پاکستانی قوم ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔