پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شہر میں مختلف مقامات سے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی ایم پی اے، چئیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد، خالد جاوید وڑائچ اور قربان فاطمہ کی قیادت میں علیحدہ ع

February 05, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شہر میں  مختلف مقامات سے  چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب ندیم قریشی ایم پی اے، چئیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد، خالد جاوید وڑائچ اور قربان فاطمہ کی قیادت میں علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی گئیں۔ان ریلیوں  نے  نواں شہر چوک آکرایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کرلی۔ نواں شہر چوک میں پی ٹی آئی کے رہنماوں کے لیے ایک بڑے ٹرالر پر سٹیج بنایا گیا تھا۔قائدین نے اپنے خطاب میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے اور کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے موجودہ دور کے ہٹلر مودی کے سیکولرزم کے چہرے کو بے نواب کر دیا ہے۔قائدین نے خطاب میں کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو بندوق کے زور پر غلام نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کے علاوہ انڈیا کے اندر آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ قائدین نے کہا کہ کشمیر موجودہ حکومت کے دور میں آزاد ہو گا اورانڈیا کے  آسام اور خالصتان کی شکل میں ٹکڑے ہونگے۔