یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واہ کینٹ، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس گوجرخان اور گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

February 05, 2020

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واہ کینٹ، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس گوجرخان اور گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ان تقاریب میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی گی، مشاعرے اور سیمینار منعقد کئے گے۔اس موقع پر طلبہ اور طالبات نے اپنی تعلیم گاہوں کے میدانوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ طلباء و طالبات
نے ریلیاں بھی نکالی اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مقررین نے سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو کشمیر ایشو کی اہمیت، موجودہ صورتحال اور تحریک انصاف کی حکومت کیطرف سے کیے گئےاقدامات کے بارےمیں آگاہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے کشمیر ایشو ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اٹھایا گیا ہےاور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیر ر کا مسئلہ پوری دنیا میں ایک نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے اوراب اقوام عالم کے علاوہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔