رکن قومی اسمبلی کلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے ہے کہ پاکستانی قوم نے قومی جذبے اور ملی وقار کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

February 05, 2020

رکن قومی اسمبلی کلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے ہے کہ پاکستانی قوم نے  قومی جذبے اور ملی وقار کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول برائے طالبات ڈھوک کشمیریاں میں یوم یکجہتی کشمیر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے اور دنیا کے طاقتور ممالک کے پاس اب اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو کبھی نہیں بھول سکتی اور اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم نے وزیراعظم عمران خان کی کال پر بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں شمولیت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم آج بھی کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا ہے اور آج ملک کا بچہ بچہ اس بات سے سے پوری طرح آگاہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ہے۔ 
اس موقع پر سکول کی طالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے اور کشمیری گیت گائے۔