چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز /ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

February 05, 2020

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز /ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 22کروڑ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق نہیں چھینا جا سکتا، کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی قوم کا موقف ذمہ دارانہ انداز میں پیش کیا جس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر ایک بنیادی ایشو بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کالج چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ ریلی کالج چوک سے شروع ہو کر پریس کلب تک اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفر علی اعوان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅادلدین ملک عباس ذوالقرنین اعوان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی ، سرکاری افسران،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندگان،سول ڈیفنس ، ریونیو، تعلیم، صحت، انجمن تاجران کے نمائندوں ،وکلائ، ڈاکٹرز،سکولوں و کالجوں کے طلبائ، سیاسی سماجی رہنماﺅں کے علاوہ عوام الناس کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے، بینرز اور نعروں سے مزین کتبے اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے۔شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز /ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم بالخصو ص ضلع منڈی بہاﺅالدین کے عوام کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہاں پر موجود عوام نے بھارت سمیت دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر لمحہ ، ہر وقت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی تحریک آزادی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار کھڑی ہے۔ پاکستانی عوام کی کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ محبت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیری عوام کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی اداروں کو کشمیر کی سنگین صورتحال کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بہترین خارجہ پالیسی نے بھارت کو کشمیر کے حوالے سے اقوام عالم میں تنہا کر دیا ہے، مظلوم و نہتے کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و بربریت نے علاقائی امن کوداﺅ پر لگا دیا ہے ، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔پریس کلب پر ریلی کے اختتام پر کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی میں کامیابی اور پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثنا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی اور سول ڈیفنس آفیسر نوید احمد کی قیادت میں ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔