وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی ہدایت پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار میں پی پی 106 کے کوآرڈینیٹر ملک مبشر شہزاد کی قیادت میں ڈجکوٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی۔

February 05, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی ہدایت پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے اظہار میں پی پی 106 کے کوآرڈینیٹر ملک مبشر شہزاد کی قیادت میں ڈجکوٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی گئی۔تاریخ ساز ریلی میں جوانوں، بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا جم غفیر دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پورا ڈجکوٹ اپنے قائد کی ہدایت پر کشمیری بھائیوں کی محبت میں امڈ ہے۔ ڈجکوٹ کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک عمر فاروق کے بھائی اور پی پی 106 کے کوآرڈینیٹر ملک مبشر شہزاد نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ بھارتی مظالم کی انتہا نے مظلوم کشمیریوں کو ظلم کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا ہے۔آزادی کے دیوانوں کو جتنی طاقت سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اتنی ہی شدت سے کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔مضبوط اعصاب والے کشمیری اپنی آزادی کے لیے ہر ظلم برداشت کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آج اپنے پورے عروج پر ہے اور ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھ سکتے۔ ظلم کی رات ڈھلنے والی ہے اور انشاء اللہ بلند حوصلہ کشمیریوں کی قربانیوں کا صلہ آزادی کی صورت میں آشکار ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار مکار مودی اگر پاکستان میں کوئی مس ایڈونچر کرنے کی فاش غلطی کرے گا تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بے چین ہیجوناموس وطن کی حفاظت کے لئے پوری طرح  تیاربیٹھی ہے۔پاکستانی قوم متحد ہے، بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑے گا۔ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ایک جان تو کیا ہزاروں جانیں بھی ہوں تو اس پر نچھاور کردینگے۔ کشمیر بنے گا پاکستان ایک نعرہ نہیں بلکہ قوم کے ہر فرد کی آواز ہے اور انشاء اللہ عنقریب اس نعرے کو حقیقت ملنے والی ہے